مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کی جانب سے کل جماعتی وفد کے چار اراکین سے ملاقات کرنے سے انکار پرمسٹر
راجناتھ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اراکین کو واپس بھیج کر ’کشمیریت اور انسانیت‘ کا مظاہرہ نہیں کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کو لیکر نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پورا ملک بے حد سنجیدہ ہے۔